اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,084,987FansLike
10,010FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

69ہزار سے زائد پنسلیں جمع کرنے والا امریکی شہری

 

آئیووا، امریکہ کے ایک شخص نے 69 ہزار 255 پنسل کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایران بار تھولمے امیریکن پنسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد سے گزشتہ موسم گرما کے دوران عوامی سطح پر پنسل گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا اور وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے۔

بیک وقت 3 مردوں سےشادی رچانے والی خاتون گرفتار

ادارے کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کی تصدیق کے بعد ایران کو دنیا کا سب سے بڑا پنسل کا مجموعہ رکھنے کا ریکارڈ تفویض کر دیا گیا ہے۔

ایران بار تھولمے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد کے اعتبار سے وہ جانتے تھے کہ وہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں، ایران کے ہزاروں پنسلوں پر مشتمل اس مجموعے میں کچھ یاد گیری پینسلیں بھی موجود ہیں جو 100 سال سے زائد عرصہ پرانی ہے۔