چین کی ایک خاتون اپنی بے شمار دولت اپنے بچوں کے بجائے پالتو جانوروں کے نام کر کے چل بسیں۔
شنگھائی کی اس خاتون نے 3 سال قبل اپنی ساری دولت اپنے 3 بچوں کے نام کی تھی لیکن اسکے بچے نہ تو اسکا بڑھاپے میں سہارا بنے نہ ہی وہ اسکی خیریت دریافت کرنے اسکے گھر آئے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے وصیت کی کہ اسکے مرنے کے بعد اسکی دولت اسکے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں خرچ کر دی جائے۔
چین کے ول رجسٹریشن سینٹر کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم آنٹی لیو کو یہ کہا تھا کہ آپ یہ دولت کسی ایسے شخص کے حوالے کریں کہ جو با اعتماد ہو اور آپ کے جانے کے بعد آپ کے پالتو جانوروں کی اچھے انداز سے دیکھ بھال کرے۔
اہلکار کے مطابق ہم نے انہیں خبردار کیا کہ آپ کے پیسے ضائع بھی ہو سکتے ہیں جو آپ نے اپنے پالتو جانوروں کی نگرانی کیلئے مختص کیے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اپنے بچوں کا رویہ درست ہوتے ہی اپنا فیصلہ بدل بھی سکتی ہیں۔