مدینہ: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔
مدینہ(خالدنوازچیمہ) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پارٹی کے دیگرلوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے روزہ رسولﷺ پرحاضری دی اورمسجد نبوی میں شب گزاری اورعبادت کی۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔دوسری جانب عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں اورپاکستان واپسی پرعمران خان پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر