اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن آج مستعفیٰ ہو جائیں گی

نیو زی لینڈ کی پہلی اور دنیا کی کم عمرترین وزر اعظم جسنڈاآرڈن کا کہنا ہے کہ وہ آج 19 جنوری کو عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

جسنڈا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بطور وزیر اعظم الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ۔

جسنڈا نے پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے استعفے ٰ کے بعد بھی 7 فروری تک وہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنا ایک بڑی ذمہ رادی تھی جس پورا اترنے کیسر توڑ کوشش کی ۔یہ ایک مشکل کام ہے ،سمجھتی ہوں کہ اب اتنی انرجی باقی نہیں رہی کہ مستقبل میں بھی ااس منصب کے ساتھ انصاف کر سکوں ۔

مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں ،ہمیشہ آپ ایک منصب پر برقرار نہیں رہ سکتے ،ایک وقت آتا ہے جب آپ کو پوزیشن چھوڑنی پڑتی ہے۔سمجھتی ہوں کہ اب صحیح وقت آ چکا ہے۔

جسنڈا آرڈن نے 2017 میں 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم ترین عمر وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

مزید خبریں