بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں پلاسٹک بوتلوں سے ری سائیکل کی ہوئی واسکٹ پہن کر شرکت کی ۔
دنیا بھر میں اس وقت پلاسٹک ویسٹ کو ری سائیکل کرنے پر کام چل رہا ہےجوکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں ایک اہم قد م قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بھارت میں بھی مختلف پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے جس کی سرپرستی حکومتی سطح پر کی جا رہی ہے۔
عمران خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملنے گھر آتے: ملازم
اس حوالے سے نریندر مودی نے 6 فروری کو ری سائیکل پلاسٹک سے یونیفارم تیار کرنے والے ایک پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس طرح مزید واسکٹ اور جیکٹس 3 ماہ کے اندرمختلف شہروں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی ۔
بھارتی حکومت نے2022 میں پلاسٹک بوتلوں میں فروخت کی جانے والی مختلف مصنوعات پر پابندی عائد کی تھی ۔پلاسٹ بوتلوں کو ری سائیکل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے جس کے باعث آلودگی میں آضافہ ہو رہا ہے۔