مجھے نامنا سب طریقے سے چھوا اور طاقت ور مردوں نے مجھ سے تعلق قائم کرنے کی کوشش کی:رکن آسٹریلوی پارلیمنٹ
سڈنی: ایک آسٹریلوی خاتون قانون ساز نے الزامات عائد کیےکہ پارلیمنٹ میں انکو جنسی ہرسانی کا نشانہ بنایا گیا۔
لیڈیا تھورپ نے کہا کہ آسٹریلیا کا پارلیمنٹ ہاؤس عمارت خواتین کے کام کرنے کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آزاد رکن لیڈیا تھورپ نے سینیٹ میں روتے ہو ئے بتایا کہ ان پر جنسی فقرے کسے گئے، انہیں سیڑیوں میں پکڑ کر جنسی ہراساں کیا گیا، نامنا سب طریقے سے چھوا اور طاقت مردوں نے اس سے تعلق قائم کرنے کی کوشش کی ۔
لیڈیا تھورپ نے گزشتہ روز ایک ساتھی سینیٹر کی طرف سے جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ، تاہم بعد میں پارلیمانی پابندی کے باعث اپنے الفاظ واپس لینے پڑے تھے ، تاہم آج انہوں نے ایک بار پھر الزامات کو دہرایا، انہوں نے کنزرویٹوڈیوڈوارن پر یہ الزامات عائد کیے ہیں ، دوسری جانب ڈیوڈ نے ان الزامات کی تردید کی اور انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔