سویڈن میں ایک مسلمان نوجوان نے باکسنگ کے دستانے پہن کر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سلوان مومیکا کو پیٹ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں مقیم ایک عربی نوجوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کو سڑک پر باکسنگ کے دستانے پہن کر پیٹ دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عربی نوجوان سلوان مومیکا پر گھونسے برسا رہا ہے اور معلون مومیکا بھی اپنے دفاع کیلئے آگے بڑھتا ہے مگر زیادہ دیر ٹھہر نہیں پاتا۔
رپورٹس کے مطابق سویڈش پولیس نے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دو لوگوں کے درمیان کسی قسم کی بحث ہوئی اور ایسا لگتا ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو مکوں کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ مومیکا نے چند ہفتے قبل سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد او آئی سی سمیت تمام مسلم ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ مومیکا ایک عراقی پناہ گزین ہے جس نے کہا تھا کہ وہ انتہائی دائیں بازو کی سویڈن ڈیموکریٹ پارٹی کی حمایت کرتا ہے اور قرآن پر پابندی لگانا چاہتا ہے۔