اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی،102 افراد لاپتہ، 26 زخمی

بھارتی ریاست سکم میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23 فوجی اہلکار سمیت 102 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 11 پل پانی میں بہہ گئے جسکی وجہ سے 22 ہزار افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ریاست میںمزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے سکم سمیت پڑوسی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور اس دوران پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی شمالی ریاست سکم کی لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دریا ئے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔