اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 6 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں گزشتہ رات سے بھارت فوج کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے جس میں اب تک 6 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کُلگام میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھرپراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ چند گھنٹوں میں مزید دو نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔

جارحیت پسند بھارتی فوج کے ضلع کلگام میں جاری آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی جن کی شناخت سمیر احمد شیخ، دانش احمد، ہنزاللہ یعقوب، عبید احمد اور یاسر بٹ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نہتا کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ٹارچر سیل میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔