کینیڈا میں بڑی مقداد میں منشیات پکڑی گئی ہے جیسے ٹورنٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی کھیپ قرار دیا جارہا ہے ۔
ٹورنٹو پولیس نے ساڑھے تین ماہ کی تفتیش کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کیا اور 551 کلو گرام کوکین اور 441 کلوگرام نشہ آور کرسٹل پاؤڈر ضبط کیاجس کی مالیت 9 کروڑ ڈالر ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ منشیات امریکا سے کینیڈا لائی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے 95 ہزار ڈالر کی کرنسی بھی برآمد کی۔
ملزمان کا تعلق ٹورنٹو، مسی ساگا اور ایجکس سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 43 سال کے درمیان ہیں۔