اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نائیجیریا کی فوج نے غلطی سے میلاد النبی کی محفل پر ڈرون حملہ کر دیا: 86 افراد جاں بحق

نائیجیریا کی فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن میں اپنے ہی شہر میں عید میلاد النبی کی محفل میں ڈرون بم گرادیا، حملے میں 86 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبروں کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ بم گرایا وہاں ایم مذہبی تقریب جاری تھی جس میں 300 سے زائد افراد شریک تھے۔تقریب میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

الجزیرا کی خبر کے مطابق فوج نے کدونا ریاست میں باغیوں کی اطلاع پر ایک چھوٹے گاؤں پر ڈرون حملہ کیا۔ فوجی افسران نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےانکوائری کا حکم دیا ہے۔

بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کے معروف اداکار چل بسے

ایمنٹی انٹرنیشل کی جانب سے جاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں جابحق ہونے والے افراد کی تعداد 120 سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2014 اور 2022 میں فوج کی جانب سے ایسے ہی غلط حملے کیےجا چکے ہیں جس میں درجنوں افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔