اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکی ہونا جرم بنا دیا، ملالہ یوسف زئی

جوہانسبرگ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکی ہونا جرم بنا دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی 10 ویں برسی پر منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ملالہ نے صنفی امتیاز کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرےمیں گرنے والا شہری شیر کے حملے سے ہلاک

ملالہ یوسف زئی نے طالبان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکا جا رہاہے، وہ ڈپریشن کا شکار ہو رہی ہیں، خود کشی کر رہی ہیں اور کچھ منشیات کی عادی ہو گئیں۔

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید کہا کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا جرم بنا دیا ہے، مشرقی وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگوں اور بحرانوں نے عالمی برادری کی توجہ افغان خواتین اور لڑکیوں کی حالت زار سے ہٹا دی ہے، ملالہ زئی نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لانا چاہیے۔

مزید خبریں