مسلمان ممالک کے دباؤ کے بعد ڈنمارک کی حکومت نے سرکاری طور پر قرآن کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں ایک بل منظور کیا گیا جس کے تحت عوامی مقامات پر قرآن پاک کو آگ لگانا اور بے حرمتی غیر قانونی ہو گی۔
یاد رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں گزشتہ چند ماہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات سامنے آئے۔
26 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے تقاضے پر خودکشی کر لی
دونوں ممالک کو پوری دنیا سے مسلمان ممالک کی جانب سے سخت سفارتی دباؤ کا سامنا تھا۔
ان واقعات کے بعد ڈنمارک اورسویڈن پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے بھی مسلم ممالک میں سوچ بچار کی جا رہی تھی۔