اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حماس کا جوابی حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، ایک کا تعلق بھارت سے نکلا

غزہ میں جاری لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج پر حماس کی جوابی کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس میں سے ایک کا تعلق بھارت سے نکلا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے ساتھ لڑتے ہوئے آج مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد88 ہو گئی۔

حماس کے ساتھ لڑتے ہوئے 1 ہزار کے قریب اسرائیلی فوجی 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200 سے زائد اسرائیلی فوجی حماس میں یرغمال ہیں۔

غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ترک صدر

غزہ کے ساتھ تازہ جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس میں سے ایک بھارتی نژاد نکلا، گل ڈینیل نامی ہلاک ہونے والے فوجی جائے پیدائش انڈیا کی بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل ڈینیل کے خاندان کے کچھ افراد ابھی بھی بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔