بھارت، بیٹی کے خواہش مند باپ نے نومولود بیٹے کو قتل کر دیا۔
واقعہ ریاست مدھیہ پر دیش میں پیش آیا جہاں بیٹی کے نہ ہونے پر سنگ دل باپ نے نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کے تفصیلات بتائی کہ انیل یوکی نامی شخص کے پہلے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ بیٹی کا خواہش مند تھا، اسے تیسری اولاد بیٹی کے ہونے کی امید تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت انیل نے نشہ کیا ہوا تھا، اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو مارا پیٹا، اس نے 12 دن کے نومولود کو بیوی سے چھینا اور اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔
پولیس کی تفتیش کی دوران ملزم انیل کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی خواہش تھی، دلبرداشتہ ہو کر ایسا قدم اٹھایا۔