برطانیہ اور آئرلینڈ میں”طوفان ایشیا“ نے تباہی مچادی جسکے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
طوفان کے باعث 159 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
برطانیہ میں آج اور کل بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ برطانیہ کو ستمبر کے بعد سے یہ نویں طوفان کاسامنا ہے۔