اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مفت گول گپے نہ دینے پر ٹھیلے والا قتل

بھارت میں مفت گول گپے نہ دینے پر ٹھیلے والے کو قتل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ کان پور شہر میں پیش آیا جہاں گول گپے بیچنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا، کان پور کے علاقے چکری میں 40 سالہ پریم چندرا گول گپے کا ٹھیلہ لگاتا تھا۔

رات کو گھر واپسی کے وقت علاقے کے کچھ غنڈوں نے پریم چندرا سے مفت گول گپے مانگے جسے پریم نے دینے سے انکار کیا، پریم کے انکار کرنے پر غنڈے طیش میں آگئے اور اسے بری طرح پیٹا۔

latest urdu news

علاقے میں شور شرابا ہونے پر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور غنڈوں سے پریم کو بچایا۔

شہری کی حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکو مردہ قرار دیدیا۔

پولیس کے مطابق چکری تھانے میں واردات میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں