اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ اداکرنے کا حکم

عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا اور انکی توہین کی تھی۔

latest urdu news

جین کیرول نے الزام عائد کیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا، جیوری نے یہ فیصلہ 3 گھنٹے سے بھی کم غور و خوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جرمانے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں