بنکاک، تھائی لینڈ میں بڑی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دیئے جانے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق وہ ترقی پسند سیاسی جماعت جس نے تھائی لینڈ کے گزشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں اسے کالعدم قرار دینے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ جماعت شاہی توہین کے سخت قوانین کیخلاف اصلاحات کی کوششوں پر عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئی ہے۔