نیویارک، امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی۔
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت بند کروانے کیلئے بھوک ہڑتال کرنیوالے 19 طلباء میں مسلم اور یہودی طلباء بھی شامل ہیں۔ طلباء نے غیر معینہ مدت کیلئے کلاسز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
گھس بیٹھیوں نے مری کی خوبصورتی کو تباہ کردیا، مریم نواز
طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطح کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 365 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 630 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔