سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی عرب وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے، آئمہ مساجد پر پابندی عائد ہے کہ وہ مسجد میں افطاری کی خاطر کسی سے عطیات نہیں لیں گے۔
حکومت کے احکامات کے مطابق مساجد کے باہر مختص کردہ جگہوں پر افطاری کروائی جائے گی، نمازیوں و روزے داروں پر پابندی عائد ہے کہ ویڈیوز وغیرہ کیلئے کیمروں کے استعمال سے گریز کریں، آئمہ مساجد کو یہ بھی تلقین کیجاتی ہے کہ تروایح کی نماز لمبی نہ کی جائے بلکہ نمازیوں کو انکی خصوصیات کے متعلق آگاہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ عرب ممالک میں 11 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز متوقع ہے۔