اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں، طالبان کمانڈر کی ویڈیو لیک

افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے جس میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر ہدایات دیتا نظر آرہا ہے۔

ویڈیو میں کمانڈر کہتا سنائی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں، منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباد اللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔

latest urdu news
لیک ویڈیو میں دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضا مندی ظاہر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت کا اس ویڈیو پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلسل مطالبہ کرتا آرہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے، افغان حکومت کی بارہا یقین دہانی کے باوجود افغان سرزمین مسلسل پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔