عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دیدیا۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل سے کہا کہ وہ ایک ماہ میں عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کے اقدامات سے فلسطینی عوام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے درخواست کی سماعت کے دوران اس بات پر بحث کی گئی کہ رفح میں فوجی آپریشن غزہ کی پٹی میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا آخری مرحلہ ہے اور اپنے دفاع کے حق کیلئے فلسطینیوں کو بچانے کے لیے انکی نسل کشی کا جواز نہیں بنتا، ان سنگین کارروائیوں کو روکنے کیلئے عالمی عدالت عملی اقدامات پر زور دے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روک دیا جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔