اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

امریکہ کا یوکرین کو روس کیخلاف جنگی ہتھیار فراہم کرنے پر غور

واشنگٹن، امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو روس پر حملے کے لیے امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے بھی یوکرین کو روس کے خلاف حملوں میں امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ کیا یوکرین روسی حملے کو پسپا کر سکے گا۔

یہ الگ بات ہے کہ امریکہ روس کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر چین کے خلاف اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ طویل عرصے سے یوکرین کو روس کیخلاف جنگ میں فوجی ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی امداد کے تحت امریکا کیجانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل سسٹم، راکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام میں وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیے جا چکے ہیں۔

latest urdu news