لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکی مونا پرکاش مہتانی نے کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مونا پرکاش حیدر آباد کی رہائشی ہیں اور اپنے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر انہیں کامن ویلتھ کے لندن سیکرٹریٹ میں کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے والد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کی ہے۔مونا کو یہ ایوارڈ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کیتھرین ایلس نے دیا ۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ایسے کام کرنے پر دیا جاتا ہے جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہوا ہو۔ مونا پرکاش کامن ویلتھ کے 53 رکن ممالک کے نوجوانوں میں 17 فائنلسٹ امیدواروں میں شامل تھیں جبکہ وہ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد امیدوار ہیں۔ مونا پرکاش مہتانی کو اس سے قبل یوان ڈی پی اور امن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا