نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی عدالت نے جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کو 25 ہزار روپے کاجرمانہ کردیا۔نئی دہلی کی سیشن کورٹ کے ذرائع کے مطابق نئی دہلی کی سیشن کورٹ میں کچھ عرصہ قبل امام شاہ بخاری کے خلاف سال 2001 میں کار سرکارمیں مداخلت کرنے اورسرکاری ملازمین سے بد تمیزی اورمارپیٹ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر امام شاہ بخاری نے عدالت سے یہ کہہ کر عدالت سے مقدمہ نہ بنانے کی درخواست کی کہ ایساہواتو فرقہ وارانہ فسادات ہونگے انھوں نے عدالت سے کہاکہ انکو زیڈ پلس سیکیورٹی حاصل ہے۔ایسے میں اتنی بھاری سیکیورٹی کے ساتھ ان کے لیے عدالت میں پیش ہوناممکن نہیں۔ عدالت نے ان کے دلائل کوانتہائی بے معنی، نامناسب اور فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو عدالت میں حاضری سے کسی صورت استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر