اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس، آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری حکام و سیاسی رہنماﺅں کی شرکت، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام و سیاسی رہنماءبھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے غرض سے بیرون ملک ہونے کے باعث وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں حکومت کی نمائندگی کی جبکہ ان کے ہمراہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی داخلی و خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔