اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت شروع

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں شروع ہوگئی۔ تفصٰلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کررہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینا شروع کردئیے ہیں۔ خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا حکم نامہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حکم نامہ پڑھنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ سپریم کورٹ نے کس نوعیت کی تحقیقات کا ٹاسک دیا تھا، عدالت اپنے حکم میں تحقیقات کی سمت کا تعین کر چکی ہے، خواجہ حارث نے عدالت کی طرف سے پوچھے گئے 13 سوالات پڑھ کر سنائے گئے، سپریم کورٹ کے سوالات میں نوازشریف سے متعلق تحائف کا ذکرتھا جب کہ سپریم کورٹ نےنوازشریف کیخلاف کسی مقدمےکودوبارہ کھولنےکاحکم نہیں دیا تھا۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ نےلندن فلیٹس، قطری خط، بیئررسرٹیفکیٹ سے متعلق سوالات پوچھے اور سپریم کورٹ نے جو سوالات پوچھے ان کے ہی جواب مانگے گئے تھے