اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، وکلا نیشنل ایکشن کمیٹی کے سربراہ آفتاب باجوہ کے مطابق کمیٹی ارکان کے ساتھ رابطے کے بعد ملک گیر ہڑتا ل کا فیصلہ کیاگیا جس کے مطابق بدھ کو ملک بھر کی عدالتوں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔ بارکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف استعفی دیں کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ان رہنمائوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ بار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اوراسحاق ڈارنے شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں کردار ادا کیا جب کہ چیئرمین نیب نے پہلے ہی حدیبیہ پیپرملزکیس کی تحقیقات سے انکا رکردیا تھا۔ بارایسوسی ایشن نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپنائی گئی پالیسی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور پاناما کیس کو جلد نمٹایا جائے۔ سپریم کورٹ بار نے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز سے اپیل کی کہ وہ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرپشن کا راستہ روکنے کے لیے کی جانے والی ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں تاکہ قوم کا مستقبل بہتر بنایاجاسکے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن نے بھی پاکستان بار کونسل کی کال پربدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، دن بھر کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا جب کہ سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ارباب عالم عباسی نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی کے مطالبے کی پر زور حمایت کی ہے۔