اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حسین نواز کے پوتے کے دورتک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی : اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران میں بھی بہک گیا تھا اور سمجھا کہ اب پاکستان ایشین ٹائیگر بن گیا ہے لیکن اگلے ہی دن پتا چلا کہ اسلام آباد میں پانی بند ہے ۔ بجلی پیدا کرنے کی یہی صورتحال رہی تو شاید حسین نواز کے پوتے کے دور تک پاکستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ ڈار صاحب آپ نمازی ہیں کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے کیا وجہ ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کی بدترین بے روزگاری سے گزر رہا ہے اور پچھلے دو سال میں 15 لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے۔ موجودہ دور حکومت میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ سرمایہ کاری گزشتہ 20 سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے اور ترقی کی شرح کو ماہرین معیشت غلط قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2 برس میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس دوران بجلی کی سالانہ طلب میں ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی پیداوار میں گزشتہ تین سال کے دوران صرف 300 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اگر بجلی پیدا ہونے کی یہی رفتار رہی تو انشاء اللہ حسین نواز کے پوتے کے دور تک پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔