اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دودھ فروش دکان داروں نے غریب عوام کو ماہ رمضان میں لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہیلتھ وے ویلفئیر سوسائٹی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں جہاں حکومت کی طرف سے سستے رمضان بازار سجائے جاتے ہیں تا کہ ماہ رمضان میں ہر شخص کو معیاری اور کنٹرول ریٹ پر اشیاء خوردونوش فراہم ہوں ان خیالات کا اظہار ہیلتھ وے ویلفئیر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کیا مزید انہوںنے ڈی سی او گوجرانوالہ کو اپیل کرتے ہوئے کہا ماہ مقدس میں نوشہرہ روڈ ، نیائیں چوک اور گلہ بڑے قبرستان والہ میں دودھ فروش دکان داروں نے غریب عوام کو ماہ رمضان میں لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے دودھ 90روپے اور دھی 110روپے تک فروخت کر رہے ہیں ہماری شہریوں کی طرف سے ڈی سی او گوجرانوالہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ خدارہ آپ غیر قانونی طور پر مہنگا دودھ دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی سے پہلے خرید کروائیں اور بعد میں ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تعدیبی کاروائی عمل میں لائیں تا کہ کسی کو ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں عوام اور روزہ داروں کو لوٹنے کی جرئات نہ ہو سکے۔