اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کی ہسپتال سےگھرروانگی نےدل کےآپریشن کا پول کھول دیا، اہم حقائق سامنےآگئے

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کے بعد ہسپتال سے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔ جس پر ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔اور انکی مزید صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔لیکن اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ طبی تاریخ کا ایک معجزہ ہے۔کیوںکہ کچھ ہی دن پہلے نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب انسان کو ٹانکے لگے ہوتے ہیں، وہ خود حرکت نہیں کرسکتا، اور سیڑھیاں تو بالکل ہی نہیں اترسکتا یا چڑھ سکتا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ لیکن سائنس اور سرجری اتنی ترقی کرگئی ہے کہ میں نوازشریف کو دیکھ کر یہ سوچ رہا تھا کہ دنیا میں جتنے بھی کارڈین اور سرجن ہیں جو اس علاج پر عبور رکھنے کا دعوٰی کرتے ہیں۔وہ سارے اپنی کتابیں پھاڑ دیں اور اپنا تجربہ ایک طرف رکھ دیں۔کیونکہ انسان اب انکے علاج سے نہیں بلکہ معجزے سے ٹھیک ہوں گے۔ان کا طنزاً کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جو ہواوہ معجزہ ہے۔انھوں نے نواز شریف کے علاج کو مشکوک قراردیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف ہسپتال کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے تو ان کے بیٹے حسن نواز ان کے آگے آگے چل رہے تھے۔ان کو دھیان ہی نہیں کہ میرے والد صاحب پیچھے خود سیڑھیاں اتر رہے ہیں۔اور ان کا آپریشن ہوا ہے۔کیونکہ عموماً ایسا ہوتا ہے جب کوئی مریض سیڑھیاں اتر رہا ہوتو کوئی نہ کوئی اسے سہارا دیتا ہے۔لیکن حسن نواز نے دیکھا ہی نہیں پلٹ کہ پیچھے میرے والد آرہے ہیں اور ان کی چار پانچ دن پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔اور میں انھیں تھوڑا سہارا ہی دے دوں۔ہو سکتا ہے میاں صاحب نے کہا ہو کہ بیٹا مجھے سہا را نہیں دینا۔لیکن پھر بھی کم از کم بیٹے کو مڑ کر دیکھنا تو چاہیے تھا ناں۔