اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جرمنی، نائٹ کلب میں فائرنگ،2 افراد ہلاک 3 زخمی

برلن: جرمنی کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک3زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر کونسٹینس میں واقع نائٹ کلب میں مسلح ملزم نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن چوکیدار نے اسے تلاشی کے بغیراندر جانے کی اجازت نہ دی جس پر مسلح شخص آپے سے باہر ہوگیا اورچوکیدار کو گولی مار دی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے کلب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں 3افرادزخمی جبکہ چوکیدارسمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کوزخمی حالت گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں خصوصی کمانڈو فورس اور ایک پولیس ہیلی کاپٹر بھیج بھی دیا گیا ہے اور فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا حملہ آور کا کوئی ساتھی بھی تھا یا نہیں۔