اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن کے چیمپئنز کیلیے پھندا تیار کیا جارہا ہے، ذوالفقار مرزا

جھڈو: سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد ملک کو مال مفت دل بے رحم کی طرح لوٹ کے کھانے والے کرپٹ حکمرانوں کا انجام بھی قریب ہے، کرپشن کے چیمپئنز کے لیے پھندا تیار کیا جارہا ہے۔ ذوالفقار مرزا نے جھڈو کے قریب ملک محمد اشرف کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے چیمپئنز کے لیے پھندا تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رمضان کاکیپوٹو، عطا اﷲ شاہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام مایوسی کا شکار نہ ہوں، اچھے دن آنیوالے ہیں، سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونیوالا ہے۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضلع میرپورخاص اور بدین کے ٹیل کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا کرنے، علاقے کی زرعی معیشت کو تباہ اور کاشتکار طبقہ کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ہے، اللہ ایسے ظالم حکمرانوں سے ضرور پوچھے گا جو پانی بند کر کے لوگوں کی روزی روٹی اور ان کے بچوں سے منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کا سبق میں نے پڑھایا ہے، صوبے میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے، ظالم حکمران ضرور اپنے انجام سے دوچار ہوں گے۔