اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کارواں آج دن 11 بجے پھر سڑکوں پر رواں دواں ہو گا، پنجاب ہاﺅس میں کارکنوں کیلئے ناشتے کی تیاریاں جاری

راولپنڈی :سابق وزیراعظم نواز شریف کا کارواں آج دن 11 بجے پھر سڑکوں پر رواں دواں ہو گا،پنجاب ہاﺅس میں قافلے کے شرکا کیلئے ناشتے کی تیاریاں جاری ہیں،کارکن تازہ دم ہو کر پھر اپنے قائد کے ہمراہ لاہور کیلئے روانہ ہوںگے ،پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے کارکنوں کو 11 بجے سے پہلے پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ،لیگی کارواں کی اگلی منزل چودھری نثار کا حلقہ روات ہو گاجہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی قیادت میں بڑا قافلہ ن لیگ کے کارواں کا حصہ بنے گا،ادھر جہلم میں نواز شریف کے پوسٹروں کی بہار ہو گئی ،جی ٹی روڈ میں لیگی قیادت کے استقبال کیلئے بینرز اور بڑے بڑے سائن بورڈ لگ گئے ،نواز شریف جادہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے ریلی گزشتہ روز تقریباً 12 بجے کے قریب شروع ہوئی تھی لیکن کارکنوں کی بڑی تعداد اور سینکڑوں گاڑیوں کے باعث 12 گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد کارواں نے راولپنڈی میںپڑاﺅ کیا ہے۔