اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا ، عمران خان

مانسہرہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا ، بلاول سیاست میں نابلد اور بچہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا جنہوں نے تین سالوں سے اس سانحے کی رپورٹ دبائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تین باروزیراعظم رہنے کے باوجود نواز شریف کونیا پاکستان بنانے کی توفیق نہیں ہوئی تو اب یہ کیسے مان گئے مگر پھر خوشی ہوئی کہ پخر کار ان کو ہمارا نیا پاکستان پسند آگیا کیونکہ نواز شریف نے اداروں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی تباہ و برباد کردیا یہی وجہ ہے کہ وہ اب نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے۔