اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راشد منہاس شہید (نشان حیدر)کی 46ویں برسی

کراچی (رپورٹ نیوزالرٹ)پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی 46ویں برسی آج(20 اگست) انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ راشد منہاس نے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 13مارچ 1971ء کو پاکستان ایئر فورس میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کر لی ۔
1971ء کی پاک بھارت جنگ کے موقع پر 20اگست 1971ء کو ٹی تھری ٹرینر کی پرواز میں فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن بھی ان کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے پاک فضائیہ کے طیارے کا رخ بھارت کی جانب موڑ لیا ۔ راشد منہاس نے فوری طورپر پی اے ایف مسرور بیس پر دن 11:35بجے رابطہ کیا اور طیارے کے اغواء کے متعلق آگاہ کیا۔ اس دوران راشد منہاس اور مطیع الرحمن کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
اس پر راشد منہاس نے مطیع الرحمن کو اس کے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے طیارے کا رخ فضا سے زمین کی جانب کر دیا اور بھارتی سرحد سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر طیارہ زمین بوس کر دیا ۔ اس طرح مادر وطن کے وقار کو بچاتے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے قومی ہیرو راشد منہاس شہادت کے مرتبہ پرفائزو سرفراز ہو گئے۔ راشد منہاس شہید کو ان کی قربانی کے صلے میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ شہید کی برسی پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد بھی جاری ہے۔