اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہر قائد میں عازمین حج کے ساتھ انوکھا فراڈ!

کراچی… ، گلشن اقبال میں ٹریول ایجنسی کا مالک 150 سے زائد عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ ٹریول ایجنٹ کے متاثرین کا ایف آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج، متاثرین میں 9 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی کا ما لک حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گیا ہے، مفرور ایجنٹ کو گرفتار کر ان کے پاسپورٹ واپس دلوائے جائیں اور وزارت حج ان کے حج پر جانے کے فوری اقدامات کرے۔ خیال رہے کہ کراچی میں حج پر جانے والے خواہش مند افراد سے فراڈ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اس معاملے میں لمحہ فکریہ ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ وزارت حج اور وزارت داخلہ ایسے تمام ٹریول ایجنٹ جن کے اپنے لائسنس نہیں ہیں ان کے خلاف قانون یا اسمبلی سے بل پاس کروا کر ان کا صفایا کرے تاکہ آنے والے وقت میں عمرہ یا حج کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے دھوکہ یا فراڈ نہ ہو سکے۔