اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’ججز اور جرنیلوں کااحتساب ‘‘ سپریم کورٹ میں انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

لاہور(نیوزالرٹ)ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی،وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ مقتدر ادارہ ہے، ججز جرنیلوں کا احتساب پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا آئین کا تقاضا ہے، قانون کے تحت جج اور جرنیل اپنی آمدن اور اخراجات کےاعداو شمار پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے پابند ہیں،بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ججز او ر جرنیلوں کو آئین کے آرٹیکل 62،63کے تحت اپنی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63کی از سر نو تشریح کرتے ہوئے صادق اور امین کا لفظ ججوں اور جرنیلوں کے حلف میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔