اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کون کہاں عید منائےگا؟

اسلام آباد(نیوزالرٹ)مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزراء کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہےجبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے،سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی عید ہو گی جو وہ بیرون ملک منائیں گے، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی میں عیدالاضحی منائیں گے ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھر،عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور، تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر، سابق صدر پرویز مشرف بیرون ملک،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ ،سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی اورمخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی اپنے آبائی شہر ملتان ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میںنماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہور،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی نظر بندی میں منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی ، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان ،ڈاکٹر خادم حسین مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت چک 112/10-Rجہانیاںمیں عید الاضحی منائیں گے ،دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔