اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہد خاقان پر بھی نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی ریکارڈ نہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا،شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والا ہے نواز شریف کےجانے کے بعد سارے کاغذ نکل آئے ہیں اور والیم 10 میں بھی بعض ملکوں کے جواب آناشروع ہو گئے ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن نیب نے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد دگنی کی جائے جبکہ وزیراعظم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعداد دگنی ہونی چاہیے۔