اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حرم شریف میں شوہرکےلئے شجرسایہ دار

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر کو دوران نماز سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،اس خاتون کی تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافررائد اللحیانی نے کہا کہ حج ایام کے دوران جب حاجی منیٰ سے مکہ نہیں آئے تھے اس وقت میں نے حرم شریف میں یہ منظر دیکھا تھا کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو اپنے جسم سے سایہ کر رہی ہے جبکہ اس کا شوہر نماز میں مصروف ہے،وہ قیام کرتا تو اسے سایہ کرتی،وہ رکوع میں جاتا تو اپنی پوزیشن اس انداز سے بدلتی کہ سایہ اس پر رہے اور جب وہ سجدے میں جاتاتب بھی اپنا رخ بدل کر اس پر سایہ کرتی،یہ منظر کیمرے کی آنکھ میںمحفوظ کرلیا، سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کیا، شعراءنے اس پر شعر کہے، ادباءنے اس پر نثر لکھا اور قدیم عرب شعراءکے منتخب کلام تصویر پر چسپاں کردیئے گئے، دیکھتے دیکھتے تصویر ٹرینڈ بن گئی۔