اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نااہلی کے بعد بھی نواز شریف کی جان نہ چھوٹ سکی ،نوازشریف کے خلاف نیب نے سیکشن 9 اے لگا دی

اسلام آباد: قومی احتساب بیور نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کردیے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کردیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز میں نیب کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے۔ نیب سیکشن 9 اے غیر قانونی رقوم، تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔نیب راولپنڈی نے 9 اے کی تمام 14 ذیلی دفعات کو شامل کیا ہے اور سیکشن 9 اے کی دفعات کی سزا 14 سال قید مقرر ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کے لیےسزا کےبعد عمربھرکی نا اہلی ہوتی ہے۔ مریم نوازپرجعلی دستاویزات دینے پرالگ سے شیڈول 2 کاحوالہ دیا گیا ہے۔نوازشریف کی صاحبزادی کے خلاف تحقیقات کونقصان پہنچانے کی دفعہ31 اے بھی شامل ہے اور ان کے خلاف الزام کے جرم میں 3 سال قید کی سزا ہے۔قانونی طور پر ریفرنس فائل ہونے کے بعد ملزم کو کم از کم ایک بار احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش ہونا لازم ہے، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوایا تھا، ریفرنس میں نوازشریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 28 جولائی کوسپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ 6 ہفتے کے اندر نوازشریف اور ان کے بچوں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرے اور 6 ماہ میں ان پر کارروائی مکمل کی جائے۔