اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اللہ کے نام کے ساتھ میاں اور سائیں کہنا درست نہیں، 50 مفتیوں کا فتویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم اتحاد امت کے شریعہ بورڈ کے50سے زائد مفتیان کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ ‘‘ کے نام کے ساتھ ’’میاں اور سائیں ‘‘کہناشرعی طور پر درست نہیں ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ عزوجل کی ذات کے لئے جو نام نامی اسم گرامی بھی استعمال کیے جائیں ان کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شان اقدس کے مطابق ہوں ۔ ان الفاظ کے معنی کم تر ہیں ۔ مثلاً ’’میاں‘‘اردوزبان میں شوہر،خواجہ سرا ، کچھ ذاتوںاور دیگر مخلوق خداکے ناموں کے لیے استعمال ہوتا ہے