اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’وزیر خارجہ خواجہ آصف برطرف؟‘‘ اسمبلی میں بڑا اقدام

لاہور(نیوزالرٹ)تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو برطرف کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات سے پاکستان بھر کی عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ، وزیر خارجہ نے بھارت اورامریکہ کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور پاکستان کو نیچا دکھایا گیا جو کہ پاک فوج کی قربانیوںکی بھی نفی ہے ، معلوم نہیں کہ وزیر خارجہ پاکستان کے بجائے کس کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں اور وہ مسلسل بھارت کی حمایت میں بول رہے ہیں لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وضاحت طلب کی جائے اور ان کو وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔