اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان آئندہ کتنےدنوں میں نااہل ہوجائیں گے؟عباسی کی پیش گوئی

راولپنڈی(نیوزالرٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءحنیف عباسی نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ 15 دنوں میں نااہل ہوجائیں گےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نوشتہ دیوار پڑھ لیں وہ جلد نااہل ہونے والے ہیں ٗ سپریم کورٹ آئندہ 15 دنوں میں عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ دیگی اور اور شیخ رشید کب بیوہ ہوں گے پتہ چل جائے گا، حنیف عباسی نے کہا کہ عدالت میں صرف بینکنگ ٹرانزیکشن اور اسٹیٹمنٹ قابل قبولہوں گی جو عمران خان نے کبھی نہیںدی جبکہ ایک سال کا عرصہ گزر گیا عمران خان منی ٹریل بھی نہ دے سکےانہوںنے کہاکہ عمران خان آؤٹ ہوچکے ہیںاب اس کیس میں کوئی گنجائش نہیں رہی وہ خود کو بچانے کیلئے کبھی ایک دوست کو لے کر آتے ہیں تو کبھی دوسرے کو،حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری زندگی میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ٹیکس نہیں دیاانہوںنے کہاکہ عمران خان کی نا اہلی دیوار پر لکھی جا چکی ہے بس دیکھنا یہ ہے کہ وہ کتنے سال کیلئے نا اہل ہوتے ہیں۔‎