اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کودوبارہ صدر بنانے کیلئے پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری

اسلام آباد(نیوزالرٹ)مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب کی زیر صدارت (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس میں شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت وفاقی وزرا بھی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق اجلاس میں میاں نوازشریف اور چوہدری نثارشریک نہیں ہیں،ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد میاں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے آئین کے تحت کوئی بھی نااہل یا ایسا شخص جو ممبر قومی اسمبلی بننے کا اہل نہیں تھا وہ پارٹی کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا تھا لیکن اب پارٹی کے آئین کے آرٹیکل 120 کی ذیلی شق 3 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد نااہل شخص پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کی پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے توثیق کرائی جائے گی اور الیکشن بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں نواز شریف کو باضابطہ پارٹی صدر مقرر کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے نواز شریف پر اعتماد کی قرارداد بھی پیش کی جو منظور کرلی گئی، قرار داد میں نواز شریف کی بطور وزیراعظم کارکردگی اور ان کے چار سالہ دور میں ترقیاتی کاموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اس دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت میں آج پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی۔