اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ۔ایئرپورٹ پر5مسافروں سےغیرقانونی سامان الیکٹرونکس برآمد

سمبڑیال(ظہیر الدین بابر )سیالکوٹ ایئرپورٹ پرسائبرکرائم میں استعمال ہونیوالے غیرقانونی آلات بھاری مقدارمیں برآمد،5ملزمان گرفتارکرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوبئی سے سیالکوٹ آنے والی فلایئٹ ایف زیڈ337کے مسافروں محمد اسد حسین سکنہ بستی پکانا، حافظ محمد والا لودھراں،الطاف احمد سکنہ مصطفی آباد جلال پور پیر والا ملتان،محمد جمیل سکنہ دیوان باغ نواب پورہ ملتان،سید راشد علی سکنہ نارتھ کراچی،محمد نوید سکنہ موریہ گوٹھ کراچی کو مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو ان سے سائبر کرائم میں استعمال ہونے والے آلات جن میں گیٹ وے ڈیوائس 12عدد،لیپ ٹاپ 28عدد،انٹر کور 25عدد،موبائل کٹ بکس 200عدد،آئی لیز1475عدد،آئی لیز کلینر کٹ25پیکٹ،ڈیٹا سٹوریج ڈیوائس 942عدد،ریڈی ایٹر1عددانجن پلس1عدد،موبائل محتلف ماڈل88عدد،ٹیبلٹ15 برآمد ہوئے جن کو ایف آئی اے نے قبضہ میں لے کر تفتیش کے لئے پانچوں ملزمان کو ایف آئی اے گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔