اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عقیدہء ختم نبوت پرحلف کےبجائےاقرارنامہ۔تبدیلی اشارےپرہوئی؟؟

اسلام آباد(شاہداقبال+سیدکلیم شاہ)الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی مسلم امیدوار کو عقیدہ ختم نبوت پر حلف اٹھانے یا قسم کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ امیدوار کو صرف اقرار کر نا پڑے گا ، وفاقی حکومت نے نئے الیکشن قانون 2017 میں امیدوار کے لئے عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے میں حلف نامہ یا قسم اٹھانے کے الفاظ کو ختم کر کے ان کو اقرار نامہ کے الفاظ میں تبدیل کر دیا ہے جس پرسابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قانون میں مذہبی حوالے سے ترمیم آئین کے آرٹیکل 227 کے منافی ہے، پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی بھی قانون سازی نہیں ہو سکتی ، اگر حکومت کہتی ہے کہ اس ترمیم سے کچھ فرق نہیں پڑتا تو اس نے حلف نامہ میں یہ تر میم کیوں کی ہے اس کی اب کیا ضرورت پڑ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ حلف نامے میں ترمیم دراصل وزیر خارجہ کی تقاریر کا تسلسل ہے جو کہ اپنے نااہل آقا کی زبان بول رہا ہے اور مغرب کی خوشنودی حاصل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لئے حلف نامہ کی جگہ اقرار نامہ کے الفاظ کو شامل کیا جا رہا ہے ۔