اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹیلی نار کمپنی کو 4G ایل ٹی ای کا 850 میگاہرٹز کا سپیکٹرم نیلام کر دیا: انوشہ رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی کو 4G ایل ٹی ای کا 850 میگاہرٹز کا سپیکٹرم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ 850 میگاہرٹز کے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کی نیلامی کی گئی اور اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے سپیکٹرم کی قیمت فروخت اور طریقہ کار وضع کیا جس کی سفارشات کی روشنی میں نئے سپیکٹرم کی بیس پرائس 395 ملین ڈالر رکھی گئی۔انوشہ رحمان نے بتایا کہ نیلامی کے عمل کی ڈیڈ لائن تک ٹیلی کام آپریٹرز ٹیلی موبائل کمپنی نے درخواست دی جس پر اسے یہ سپیکٹرم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلی نار کو سپیکٹرم کی رقم 395 ملین ڈالر 30 دن تک ادا کرنا ہو گی۔